تیئس اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

عرفان علی عرفان علی

تیئس اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

کراچی میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ضمنی  الیکشن اور بلدیاتی انتخابات  مقررہ وقت پر ہوں گے۔

 صوبائی الیکشن کمیشن نے التوا سے متعلق افواہو ں کی تردید کردی۔

ترجمان سندھ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں این اے دوسو سینتیس اور این اے دوسو انتالیس کے ضمنی انتخابات  سولہ اکتوبر کو مقررہ تاریخ  پر ہوں گے۔ 

تیئس اکتوبر کو کراچی میں بلدیاتی انتخابات بھی شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حیدرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی حالات بہتر ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

 انتخابات کے انعقاد کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔