کراچی والوں کے لئے ایک اور خوشخبری

عرفان علی عرفان علی

کراچی والوں کے لئے ایک اور خوشخبری

کراچی والوں کے لئے ایک اور خوشخبری ۔مکیش کمار چاولہ نے بتایا ہے کہ  اورنج لائن کی پچاس بسیں جنوری میں کراچی پہنچ جائیں  گی۔ سندھ حکومت کا مالی وسائل کی کمی،صحت اور  امن و امان کی صورتحال  کے  باعث افغانیوں کی ا آمد پر تحفظات کا اظہار۔ وفاقی حکومت سے پناہ گزینوں کی آمد روکنے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے  نکتہ اعتراض ہر کہا کہ ہم تو گاڑیوں میں آتے جاتے ہیں۔

اورنج لائن کا ٹریک کب مکمل ہوگا۔

 اورینج لائن 3.9کلومیٹر کا ٹریک ہے یہ کب پورا ہورہاہے؟تیرہ سال میں تیرہ بسیں نہیں دی ایک بس نہیں دی۔وعدے بہت سارے کئے ایک ہزار بسیں 2ہزار بسیں آرہی ہیں ہمارا قصور کیا ہے

وزیر پارلیمانی امور مکیش کمار چاولہ نے جواب دیا کہ یہ کسی اور کی اسکیم پر  پلیٹ لگاکر کریڈٹ لیتے ہیں۔ جنوری میں  اورنج لائن کی پچاس بسیں جنوری میں پہنچ جائیں گی۔

 دوسروں کی اسکیموں پر پلیٹیں لگاکر کہہ رہے ہیں شکریہ واہ بھئی واہ۔پھر بول رہے ہیں پچھلی حکومتیں کرپٹ ہیں لیکن اُن کی اسکیمیں اٹھاتے ہیں تو کہتے ہیں کیا اسکیمیں ہیں

جی ڈی اے کے عارف مصطفی جتوئی  نے توجہ دلاؤ نوٹس پر کہا کہ   افغانیوں کے آنے سے  صحت کے مسائل بڑھیں گے۔

اس پر صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے کہا کہ یہ سوال  قومی اسمبلی میں اٹھانا چاہیے۔

 اپنے کسی وزیر کوایم این اے کو کہیں کہ یہ چیز فیڈل گورنمنٹ میں اٹھائیں ہماری یہ کوشش ہے کہ سندھ پر زیادہ لوڈ نہ پڑے پھر بھی جو آئےگا ہماری کوشش ہے کہ اُسے محدود رکھیں۔ یہ فیڈرل گورنمنٹ کا فیصلہ ہے

سندھ اسمبلی اجلاس کے دوران  کئی مواقع پر  اپوزیشن ارکان کی  اسپیکر اور حکومتی نمائندوں سے نوک جھونک   ہوتی رہی۔