بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی بھاری مالیت: 33.13 ملین ڈالر کی منشیات برآمد۔

عرفان علی عرفان علی

بلوچستان میں کوسٹ گارڈز کی بڑی کارروائی بھاری مالیت: 33.13 ملین ڈالر کی منشیات برآمد۔

بلوچستان میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ! پاکستان کوسٹ گارڈز نے صوبے کے مختلف علاقوں میں بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ میں کروڑوں ڈالر مالیت کی منشیات قبضے میں لے لی ہے۔

چہرہ ڈیجیٹل کو موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق، پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف روڈ چیک پوسٹوں پر تلاشی کے دوران بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ ان کارروائیوں میں 43.8 کلو گرام چرس، 8 کلو گرام افیون اور 26 کلو گرام سلور برآمد کی گئی ہے۔


(عالمی مالیت اور قانونی کارروائی): ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز کے مطابق، برآمد کی جانے والی اس منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 33.13 ملین ڈالر (تقریباً ساڑھے 9 ارب پاکستانی روپے) کے لگ بھگ ہے۔ کوسٹ گارڈز حکام نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز ملک سے منشیات کی لعنت اور ہر قسم کی غیر قانونی اشیاء کی اسمگلنگ روکنے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔