سندھ میں بالآخر بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں


سندھ میں بالآخر بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں

کراچی،نزاہت خان

سندھ میں بچوں کی موجیں ختم ہوگئیں،، ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں پیر سے سو فیصد ویکسینٹڈ عملے کے ساتھ اسکلول کھولنے کی اجازت دے دی گئی،

سندھ میں بالآخر بچوں کی چھٹیاں ختم ہوگئیں،،  سیکرٹری ایجوکیشن سندھ غلام اکبر لغاری کے زیر صدارت ورکنگ  کمیٹی کے اجلاس نے پیر سے اسکولکھولنے کی نوید سنادی

ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیر سے 100 فیصد ویکسینیٹد اسٹاف والے اسکول کھل سکیں گے،،  اسکول میں تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن اب بھی لازمی شرط ہے

ہفتے میں چھ دن اسکول کھلیں گے،، تین دن ایک شفٹ جبکہ تین دن دوسری شفٹ کی کلاسز ہونگی،، والدین کو اسکول مالکان ویکسینیشن کے حوالے سے آگاہی دیں گے،، والدین کو آگاہی دی جائے گی کہ ویکسین لگوا لر ویکسینیشن کارڈ اسکول میں جمع کروائیں

اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر کتنا عمل ہورہا ہے،، محکمہ تعلیم کی ٹیم اسکولوں کا کا جائزہ لے گی،، اسکولوں میں تمام تر ایس او پیز پر مکمل عمل کرنا ہوگا،،،، کراچی کے نجی اسکول نے والدین کی حوصلہ افزائی کے لیے ویکسینیشن کرانے والے والدین کو فیس میں دس فیصد رعایت دینے کا اعلان بھی کیا ہے۔۔