کراچی میں واٹر ٹینکر کی زد میں آکر ایک اور جان چلی گئی ۔۔۔بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں آنے والا واٹر ٹینکر ڈرائیور نے ریورس کیا تو 10 سالہ بچہ پچھلے ٹائروں کے درمیان آکر جان گنوا بیٹھا ،پولیس نے واٹر ٹینکر ڈرائیو کو گرفتار کرلیا
کراچی میں ایک اور واٹر ٹینکر ایک اور انسانی جان لینے کا سبب بن گیا ،افسوسناک حادثہ بفرزون کے بی آر سوسائٹی میں اس وقت پیش آیا جب علاقے میں قائم فیکٹری کے لئے پانی لے کر آنے والا واٹر ٹینکر واپس لوٹ رہا تھا۔۔۔ مبینہ طور پر 10 سالہ بچے صائم نے ٹینکر کے وال سے پانی بھرنے کی کوشش کی تو اس دوران ریورس ہوتے ٹینکر کے ٹائروں تلے آگیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر واٹر ٹینکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جبکہ واٹر ٹینکر بھی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا