کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کیس میں اہم ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

  کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کیس  میں  اہم ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد


 کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کیس  میں  اہم ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد ۔


عدالت نے کہا مقدمے کےآخری گواہ  کے بیان پر جرح جاری ہے۔ اس صورتحال میں ملزم کی ضمانت منظور نہیں کی جا سکتی۔


کراچی سینٹرل جیل میں کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کیس کی  سماعت ہوئی۔  اہم ملزم منہاج قاضی کے وکیل نے  موقف اپنایا  ملزم کئی سال سے جیل میں ہے ۔ضمانت اس کا حق ہے۔

اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ملزم کو ضمانت کا حق ہے

۔ عدالت نے کہا جن فیصلوں کا آپ حوالہ دے رہے ہیں ،،وہ موجودہ صورتحال میں لاگو نہیں ہو تیں۔مقدمے کے مرکزی ملزم  صولت مرزا کو سزائے موت دی جا چکی ہے۔

انیس سو ستانوے  میں کے ای ایس سی کے ایم ڈی شاہد حامد کو قتل کر دیا گیا تھا۔