اسلام آباد وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا پریس
کانفرنس میں کہنا تھا کہ جو شخص ڈرتا ہو وہ کیا کسی کے سامنے بول سکتا ہے، کشمیر میں
جو کچھ ہوا اس پر عمران خان نے کیا کیا اور
اس نے مودی کی ازاد خارجہ پالیسی کی تعریف کی
تھی
ان کاکہناتھاکہ اس کا مطلب ہے کہ بھارتی خارجہ
پالیسی بھتر ہے تو پاکستان کی خارجہ پالیسی ناکام ہوتی ہے، کے پی کے کے وزیر اعلی
کی ایک آڈیو لیک ہوئی ہے جس میں امریکہ کے خلاف مظاھرے کرنے کی بات کی ہے اور جو میمبر
نہیں رہے ان کے گھروں میں حملوں کی بات کی۔
سعید غنی نے کہاکہ اپنی اقتدار کی کرسی بچانے
کے کئے حد سے زیادہ گزر گیا ہے نالائق اور احمق وزیر اعظم نہیں دیکھا اور کنور نوید
جمیل کے واقعے پر اگر لوگ اپ کے ساتھ ہیں تو کیا لوگ ھمارے ساتھ نہیں، کیا اپ کے ایم
این ایز کراچی میں نہیں رھتے۔ ان کا کہناتھاکہ عمران خان کی نظر میں باقی سیاسی
جماعتیں حب الوطن نہیں صرف اس کی جماعت کووہ حب الوطن سمجھ رہا ہے، تم کہاں
ذوالفقار بھٹو کہاں۔۔ تم ذوالفقار علی بھٹو کی جوتی کی نوک کے برابر نہیں ہو۔