سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے ہیں سستا آٹا اسکیم کے تحت کسی کو پینسٹھ روپے کلو آٹا نہیں ملا۔
گندم کی نقل و حمل پر پابند ی کے کیس میں دریافت کیا،،
محکمہ خوراک نے اپنا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔ عوام کو کیا ریلیف دیا گیا ہے۔
سندھ ہائی کورٹ میں فلور ملز کی جانب سے گندم کی نقل و حمل پر پابندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن نے محکمہ خوراک کی جانب سے جاری نئی ایس او پیز کو بھی سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
چیف جسٹس احمد علی شیخ نےر یمارکس دیئے اس سال گندم کی اچھی فصل ہوئی ہے۔ کیا محکمہ خوراک نے مقررہ ہدف حاصل کرلیا۔
کیا سینٹر ہر ضلع میں قائم کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس نے دریافت کیا عوام کو کیا ریلیف دیا گیا ہے۔ محکمہ خوراک نےبتایا سستا آٹا اسکیم شروع کی تھی،، جس کے تحت عوام کو پینسٹھ روپے میں آٹا فراہم کیا گیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ریمارکس دیئے سستا آٹا اسکیم سے کسی کو پینسٹھ روپے کلو آٹا نہیں ملا ۔ عدالت نے وکیل سے پوچھا درخواست گزار کس طرح متاثرہ فریق ہیں۔
وکیل نے دلائل دیئے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کے لیے سندھ کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی۔
عدالت نے اس معاملے پر بارہ جون کو دلائل طلب کرلئے۔
عدالت نے معاملے پر سندھ حکومت اور محکمہ خوراک کو نوٹس جاری کردیا۔
بارہ جون کو تفصیلی دلائل طلب اور محکمہ فوڈ سے تفصیلی رپورٹ بھی مانگ لی۔