اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد: وفاقی دارالحکومت کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری، متعدد شاہراہیں بند

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد: وفاقی دارالحکومت کے لیے جامع ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری، متعدد شاہراہیں بند




اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے پیشِ نظر ٹریفک پولیس نے سیکیورٹی اور نقل و حمل کو برقرار رکھنے کے لیے خصوصی ڈائیورشن پلان ترتیب دے دیا ہے۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق ریڈ زون اور اس کا توسیعی علاقہ مکمل طور پر بند رہے گا، جبکہ سری نگر ہائی وے، جناح ایونیو، مارگلہ روڈ اور ایکسپریس وے کے مختلف حصوں پر ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہے گی۔ 11 سے 12 اپریل تک شہر میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے، جس کے متبادل کے طور پر شہریوں کو ٹیکسلا موٹروے، چکری، اور چک بیلی روڈ جیسے راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو، راولپنڈی اور پشاور سے آنے والے مسافر نائنتھ ایونیو اور لہتراڑ روڈ کے ذریعے اپنی منزل تک پہنچ سکتے ہیں تاکہ شہر کے وسطی علاقوں میں کسی بھی قسم کی زحمت سے بچا جا سکے۔