معروف برطانوی فٹبالر مائیکل اوون کراچی پہنچ گئے۔ این ای ڈی یونیورسٹی
میں قائم کراچی کے پہلے فٹبال اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد رکھا اور میدان میں فٹبال کو
کک لگا کر نوجوان کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا۔ کہا پہلی بار پاکستان آکر بہت خوشی
ہوئی۔پاکستانی فٹ بال ٹیم کا موازنہ کسی بھی ٹیم سے کرنا قبل از وقت ہوگا۔
نوجوانوں کو مستقبل کے مقبول فٹبال پلیئرز بنانے کی خواہش ہے۔
مائیکل اوون نے جامعہ این ای
ڈی میں قائم پہلے ساکر اسٹیڈیم کا سنگ بنیاد
رکھ دیا۔۔ فٹبال کو کک لگا کر ماضی کے پھرتیلے دور کی یاد دلائی۔ نوجوان کھلاڑیوں
کے ساتھ فٹ بال بھی کھیلی۔کہا پہلی بار پاکستان آکر اچھا لگا۔ گلوبل ساکر وینچرز کا یہ قدم مستقبل کے ماہر فٹبالرز
کو جنم دے گا۔ غیر ملکی معاونت سے پاکستان میں فٹبال کا کھیل بہتر سمت کی جانب
گامزن ہوگا۔سابق ایم ڈی مانچسٹر یونائیٹڈ ٹیم کا کہنا تھا ہم پاکستان میں فٹبال کو
سپورٹ کرنا چاہتے ہیں۔ امید ہے پاکستان کی نیشنل ٹیم فیفا ورلڈ کپ جیسے ٹورٹنامنٹس
کا حصہ بھی بن پائے گی۔صدر سینٹ پیٹرک ایتھلیٹ کلب گیرک کیلیھر نے کہا
کہ پاکستان بھر سے فٹبال کے سیکھنے والوں کی بے انتہا رجسٹریشنز آئیں۔وائس
چانسلر این ای ڈی یونیورسٹی سروش لودھی کا کہنا تھا کہ جامعہ کا گراؤنڈ پبلک پرائیوٹ
پارٹنر شپ کے تحت ایک مثبت کام کے لیے جی ایس وی کے حوالے کیا ہے۔سی ای او
اور چیئرمین گلوبل سوکر وینچرز نے مائیکل اوون کی آمد پر ان کا
شکریہ ادا کیا۔۔ کہا پوری فٹبال کمیونٹی ہمارے ساتھ ہے۔مائیکل اوون کراچی میں اپنے
دورے کے دوران لیاری بھی جائیں گے۔ منتظمین نے لیاری کے لیے خصوصی طور پر نئے پراجیکٹس
متعارف کرانے کا اعلان بھی کیا۔