وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے،،وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے ایک روزہ دورہ پر کراچی میں مصروف دن گزاریں گے،وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روایتی گانگ تقریب میں شرکت ،
کراچی پورٹ ٹرسٹ پر قائم ساؤتھ ایشیاء پاکستان ٹرمنل کا دورہ ،تاجروں اور اہم شخصیات سمیت وزیراعلی سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف فیصل بیس کراچی پہنچے پر گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری،وزیراعلی مراد علی شاہ ،ن لیگ کے صدر بشیر میمن، کھیئل داس کوہستانی ودیگر نے اسقبال کیا، وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ میں ایف بی آر کی کسٹمز کلیئرنس کے خودکار نظام کا افتتاح کریں گے۔ اس نظام کا مقصد کسٹمز کلیئرنس میں شفافیت اور کلیئرنس کے دورانیے میں کمی لانا ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے گذشتہ دورہ کراچی میں اس خودکار نظام کے تنصیب کی ہدایات دی تھیں، وزیراعظم پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے، جس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 2024 میں پوری دنیا کے دوسرے بہترین کارکردگی کے حامل سٹاک ایکسچینج کا اعزاز حاصل کرنے اور وزیراعظم آغا خان یونیورسٹی میں تقریبات میں بطور مہمان خصوصی شرکت اور سائوتھ ایشین پورٹ ٹرمینل کا دورہ بھی کریں گے،وزیراعظم شہباز شریف وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، عطااللہ تارڑ ، وزریر مملکت علی پرویز ملک اور کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرت بھی وزہر اعظم کے ہمراہ ہیں