کراچی اورنگی
ٹاون میں گھر سے تیرہ سالہ لڑکی کی لاش ملی ہے۔ پولیس نے ہلاکت کو پراسرار قرار دے
دیا۔
کراچی کے
علاقے اورنگی ٹاون میں گھر سے تیرہ سالہ
لڑکی کی لاش ملی ہے۔پولیس حکا م کے مطابق لڑکی لاش کوعباسی شہیداسپتال منتقل کیا گیا،،
جہاں لاش کا پوسٹ مارٹم کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی والدہ کا انتقال
ہوچکا ہے۔ والد صبح بچوں کو ناشتہ کرانے کے بعد ڈیوٹی پر چلا گیا تھا۔لڑکی چھوٹے
بھائیوں کے ہمراہ گھر میں موجود تھی۔ پولیس
نے لڑکی کی ہلاکت کو پراسرار قرار دے دیا۔پولیس حکام کہتے ہیں لڑکی کی ہلاکت کا واقعہ خودکشی نہیں لگتا۔پوسٹ
مارٹم رپورٹ میں وجہ موت واضح ہوسکے گی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔