سی ایس ایس کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والے بینائی سے محروم ارل حسین کی وزیراعلی سندھ سے ملاقات۔ وزیر اعلی نے کہا خوشی ہے خصوصی افراد آگے نکل رہے ہیں۔
اٹھائیس سالہ ارل حسین نے دوہزر چو بیس کے بیچ میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ارل حسین کو گلے لگا کر مبارکباد دی۔ بولے آپ نے ہم سب کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ نے ثابت کیا کہ عزم پختہ ہو تو کسی قسم کی محرومی راستہ نہیں روک سکتی۔ خصوصی افراد کےلئے ہماری کوششیں رنگ لا رہی ہیں۔ ارل حسین نے وزیراعلی کو بتایا فارن سروس میری پہلی چوائس تھی۔ میں پیپلز بس سروس استعمال کر تا ہوں۔ یہ بہت اچھی سروس ہے۔ایسا کوئی سسٹم بنائیں جس سے بینائی سے محروم افراد کو معلوم ہوسکے کہ کونسی بس آئی ہے۔