ایڈمینسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب کہتے ہیں کہ جنہوں نے ڈی چوک میں دس
لاکھ لوگوں کو جمع کرنے کا اعلان کیا تھا انھوں نے چھ ہزار کرسیاں لگائی ہیں ، عدم
اعتماد کا فیصلہ پریڈ گراؤنڈ میں نہیں ایوان میں ہوگا۔
ان کا کہناتھاکہ بوکھلاہٹ کا وقت ہوا چاہتا ہے ،عمران خان نے اپنے
تقاریر میں ہماری قیادت کے بارے میں کیا نہیں کہا ،جب کوئی جواب دے تو دھمکیاں دیں
ایسا نہیں ہوتا اور تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔
مرتضیی وہاب کا کہنا تھاکہ شیخ رشید سینئر آدمی ہیں ذرا سوچنا چائیے،25 جولائی کو عوام انکے بیانات پر پھسل گئی