کوئٹہ کی مصروف شاہراہِ اقبال قندہاری بازار مسجد روڈ کراس کے قریب دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے

عرفان علی عرفان علی

کوئٹہ کی مصروف شاہراہِ اقبال قندہاری بازار مسجد روڈ کراس کے قریب دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے

کوئٹہ کی مصروف شاہراہِ اقبال قندہاری بازار مسجد روڈ کراس کے قریب دھماکہ ہوا جسکے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے ڈی آئی جی کوئٹہ کے مطابق 4 سے 5 کلو دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا


کوئٹہ شہر کے گنجان آباد علاقے قندہاری بازار میں 6 بجکر 30 منٹ پر ہونیوالے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین خواتین اور ایک بچے سمیت 10 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سنڈیمن سول اسپتال کے ٹراما سینیٹر منتقل کیا گیا دھماکے میں چار گاڑیوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچا جائے وقوعہ کو پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا ڈی آئی جی کوئٹہ فدا حسن کے مطابق ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ دھماکہ خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا جس میں چار سے پانچ کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے تاہم اب تک یہ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا دھماکے میں ٹارگٹ کسے کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ واقعہ کے بعد شہر کی سیکورٹی کا از سر نو جائزہ لیا جائیگا دوسری جانب مشیر داخلہ ضیاء لانگو نے دھماکے سے متعلق حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور واقعہ کی مذمت کی ہے جبکہ افسوسناک واقعہ میں جاں بحق و زخمی ہونیوالے افراد و لواحقین سے وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے