اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی مبینہ جعلی
مقدمات میں گرفتاری کے خلاف پی ٹی
آئی نے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔
ارکان اسمبلی کا کہنا تھا سندھ میں یہ ظلم کب تک جاری رہے گا۔
تحریک انصا ف کے ارکان اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی
گرفتاری کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد
جمع کرادی۔
ارکان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حلیم عادل کو
ایک مقدمے میں ضمانت ملتی ہے،،
تو دوسرے
کیس میں گرفتار کرلیا جاتا ہے۔
ارکان اسمبلی
نے یہ دعوی بھی کردیا کہ پنجاب کی
طرح ،،،جلد صوبہ سندھ میں بھی تحریک انصاف کی حکومت قائم
ہوگی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پولیس اپوزیشن لیڈر کو ہراساں کررہی ہے۔ سندھ حکومت کے ان اقدامات
کی شدید مذمت کرتے ہیں۔