کراچی میں آرسی ڈی ہائی وے پر ٹینکر سے ڈھائی ٹن مضر صحت چھالیہ برآمد کرلی گئی۔
کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ نے آرسی ڈی ہائی وے پر کارروائی کے دوران خوردنی تیل کے ٹینکر کا معائنہ لیا۔ ٹینکر میں بنائے گئے خصوصی خانوں سے برآمد دوسو پینتالیس بیگز سے بیس لاکھ روپے مالیت کی مضر صحت چھالیہ برآمد ہوئی۔ ڈھائی ٹن مضر صحت چھالیہ کے علاوہ ایک کروڑ روپے مالیت کا ٹینکر بھی ضبط کرلیا گیا۔