کراچی میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجا ڈیفنس میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

عدنان اطہر عدنان اطہر

کراچی میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجا ڈیفنس میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

کراچی میں رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو کے بھائی اور بھتیجا ڈیفنس میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے۔

 فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ایک محفوظ رہا۔

کراچی پولیس چیف نے واقعے کو دشمنی پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔

 اسلم ابڑو کا کہنا ہے  ان کے بھائی اور بھتیجے کو ٹارگٹ کیا گیا

کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے نکل کر براستہ خیابان شمشیر قیوم آباد جانے والی شاہراہ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

ممکنہ طور پر تعاقب کرتے حملہ آوروں نے تین جانب سے ڈبل کیبن گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی

پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا ٹارگٹ گاڑی میں سوار ایم پی اے اسلم ابڑو کے رشتے دار تھے،

قاتلانہ حملے میں اسلم ابڑو کے بھائی اکرم ابڑو اور بھتیجاشہریار ابڑو جاں بحق ہوگئے ۔

کراچی پولیس چیف بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر جناح اسپتال پہنچے، میڈیا سے گفتگو میں واقعے کو دشمنی پر ہونے والی ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔

ایم پی اے اسلم ابڑو نے   اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا    دو گاڑیوں میں خاندان  کے افراد  سوارتھے ۔

ان کے بھائی اور بھتیجے کو ٹارگٹ کیا گیا۔   ان کی  کسی سے  دشمنی نہیں۔

کرائم سین یونٹ نے بھی فائرنگ کے مقام سے شواہد جمع کرلئے، ابتدائی تحقیقات میں واضح ہوا کہ گاڑی پر دو مختلف ہتھیاروں سے تیس سے زائد گولیاں فائر کی گئیں۔

پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے سمیت مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔