موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں تباھ کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں, شازیہ مری

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں تباھ کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں, شازیہ مری

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ  نے کہاہےکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان میں تباھ کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں,

موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت بن چکی ہے ،امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری اس پر سنجیدگی سے کچھ حقیقی اقدامات اٹھائے گی.

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اورچیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ عطا مری   کی اسپین کے شہر میڈرڈ میں جاری 26 ویں سوشلسٹ انٹرنیشنل کانگریس کے اجلاس میں شرکت کی۔

وفاقی وزیر نے سوشلسٹ انٹرنیشنل کے اہم  اجلاس کے بعد اپنے خطاب میں عالمی سطح پر جاری جنگوں اور تنازعات سے متاثرہ خواتین اوربچوں کے ساتھ یکجہتی کا کیا ۔

وفاقی وزیرشازیہ مری کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فلسطین، جموں و کشمیر اور پوری دنیا کی خواتین اور بچوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں

موسمیاتی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کے باعث رواں سال پاکستان میں تباھ کن سیلاب سے 33 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں

اور اس بدترین بارشوں اور سیلاب سے 650 ہزار حاملہ خواتین اور 40 لاکھ بچے شدید متاثر ہوئے۔

موسمیاتی تبدیلی کے باعث کرہ ارض اور انسانوں کو سب سے بڑا خطرہ لاحق ہے اور پاکستان میں حالیہ بارشیں اور سیلاب موسمیاتی تبدیلی کی تباھکاریوں کا تازہ مثال ہے۔