کراچی، نزاہت خان
ملک بھر کی طرح کراچی میں
بھی جشن آزادی کی تیاریوں کا سلسلہ عروج پر ہے۔ کیا بچے کیا بڑے۔ سب ہی اپنے اپنے
انداز میں وطن عزیز کی آزادی کا جشن منانے کے لیے بازاروں کا رخ کررہے ہیں۔
کراچی کی پرچم گلی میں سبز
ہلالی پرچموں کی بہار۔۔
کیا بچے،، کیا بڑے سب ہی آزادی کا جشن منانے کو تیار۔۔
کہیں ہرے اور سفید رنگ کے
ماسک کی فروخت جاری ہے تو کہیں سبز ہلالی چوڑیوں کے اسٹالز سجے ہیں۔
بچے پرجوش ہیں ،، ملی نغمے
گنگنارہے ہیں۔
والدین بھی بچوں کی خوشی میں
خوش ہیں۔۔ پاکستانی پرچم سے آراستہ من پسند اشیاء خریدنے چلے آرہے ہیں۔
کچھ شہریوں کو بازار میں تیزی
سے بکنے والے باجوں کے شور نے پریشان
کررکھا ہے ۔ اس بار سب کا ہے بس ایک ہی پیغام ،، جشن آزادی ضرور منائیں مگر احتیاط
سے