کراچی میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی
متحرک۔
ملوث
بلڈرز، پلاٹ اونرز اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہوں گی۔
ایس بی سی اے کے نوٹی فکیشن
کےمطابق ڈی جی، بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنی سربراہی میں نگراں کمیٹی تشکیل
دے دی۔
کمیٹی شہر میں جاری غیر
قانونی تعمیرات کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی
نویں رکن کے طور پر ایس بی سی اے کے کسی
بھی افسر کی خدمات حاصل کرسکتی ہے۔
کمیٹی ہر پندرہ دن میں شہر میں
کی گئی کاروائیوں پر وزیر بلدیات کو آگاہ کرے گی۔
تمام ضلعی ڈائریکٹرز ہر ہفتے اپنے ضلع میں کی جانے والی کارروائیوں
سے کمیٹی کو آگاہ کریں گے۔
غیر
قانونی تعمیرات کرنے والے بلڈرز، پلاٹ اونر اور دیگر ذمہ داروں کے خلاف ایف آئی آر
کا اندراج کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔