سندھ میں کورونا کے تیررہ سو اٹھاون نئے کیسز سامنے آگئے۔ سات سو سینتالیس
کا تعلق کراچی سے ہے۔ مہلک وائرس نے مزید
تیرہ مریضوں کی جان لے لی۔
وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ
کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں چودہ ہزار ،نو
سو ،دو ٹیسٹ کئے گئے۔ ان میں سے تیر
ہ سو اٹھاون مثبت آئے۔ صوبے میں اب تک پانچ لاکھ،اڑتالیس ہزار، پانچ
سو اٹھاون افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق
ہوچکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے متاثر تیرہ افراد انتقال کرگئے۔ اب تک کورونا وائرس
سات ہزار آٹھ سو اکیانوے افراد کی جان لے چکا ہے۔
اس وقت چالیس ہزار ،سات سو پچانوے مریض زیر علاج ہیں۔
مہلک وائرس سے متاثر تین سو ساٹھ مریضوں کی حالت تشویشناک اور اڑتیس وینٹی لیٹر پر ہیں۔ زیر علاج مریضوں میں
سے چالیس ہزار سے زائد گھروں جبکہ تینتالیس مریض آئی سو لیشن سینٹرز میں ہیں۔صوبے
میں اب تک تین کروڑ،سڑسٹھ لاکھ،نو ہزار، آٹھ سو آٹھ افراد کو کورونا ویکسین
لگائی جاچکی ہے۔ اس طرح صوبے کی سڑسٹھ
اعشاریہ پانچ ایک فیصد آبادی کی ویکسی نیشن
کی جاچکی ہے۔