کراچی میں لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کو پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے مقدمہ قتل سے بری کردیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد کے مقدمہ قتل کی سماعت ہوئی۔ ملزم لیاری گینگ وار کے سرغنہ عذیر بلوچ کے وکیل نے موقف اپنایاعذیر بلوچ کا مقدمے سے کوئی تعلق نہیں۔اسے گرفتار ملزمان کے بیان کی روشنی میں مقدمے میں شامل کیا گیا ۔ گرفتار دیگر ملزمان پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔ عذیر بلوچ کو کسی عینی شاہد نے شناخت بھی نہیں کیا۔عدالت نے چاکیواڑہ تھانے میں دوہزار نو میں درج مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے عذیر بلوچ کو بری کردیا۔