صوبائی وزیرسعید غنی کا
کہنا ہے عمران خان آئین شکن ہی نہیں ملک
میں انتشار بھی پھیلا رہے ہیں۔
ان کےخلاف غداری کا مقدمہ چلنا چاہئیے۔ارشد شریف کی موت کے پس پردہ حقائق کی تحقیقات
ہونی چاہئیے
صوبائی وزیرسعید غنی
نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نااہلی کا فیصلہ
آنے پر عمران خان کی مقبولیت سامنے آگئی۔
وہ آج بھی لاڈلےہیں ،، اور اداروں کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں ۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ
ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔
عمران خان اس معاملے
پر سیاست کررہے ہیں۔ بنا کسی تحقیق
کہ ان کے الزامات قابل تشویش ہیں۔
ستائیس اکتوبر ۔۔یوم سیاہ
کی مناسبت سے صوبائی وزیر نے کہا کہ کشمیرپاکستان کا اٹوٹ انگ ہے۔ بھارت نے مقبوضہ
وادی پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔