وزیراعلی سند ھ کا کراچی میں اسٹریٹ
کرائم پر نو مور۔ بڑوں کی بیٹھک میں بڑے فیصلے۔پولیس
اوررینجرز کو ہر ضلع میں ٹارگٹڈ آپریشن کی
ہدایت۔ جیلوں میں بھی آپریشن ہوگا۔ صا ف
بتادیا جو تھانیدار کارکردگی نہیں دکھائے
گا،، گھر جائے گا۔
اسٹریٹ کرائم بالکل برداشت نہیں۔جو
حکمت عملی بنائیں،،پر نتائج لائیں
۔جو تھانیدار نتائج نہیں دے گا، اسی کی چھٹی ہوگی۔امن و امان پر اجلاس میں وزیراعلی سندھ
نے دو ٹوک بات کردی۔
وزیراعلی مراد علی شاہ نے کہا شہر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بڑھ گئی ہیں۔
انہیں پولیس اور رینجرز سڑکوں پر نظر نہیں
آتی۔ پولیس اور رینجرز جو بھی حکمت عملی
بنائے ،،،،، انہیں رزلٹ چاہئے۔ وہ
اب اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بالکل برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلی نے کراچی میں
کانسٹیل کی 15 ہزار آسامیاں خالی ہونے پر برہمی کا اظہار کیا،، اور ان پر فوری
بھرتیوں کی ہدایت کردی۔ وزیراعلی کا کہنا تھا ایس ایچ او کو پتا ہوتا ہے
کہ،، اس کے علاقے میں کون اسٹریٹ کرمنل ہے۔تمام تھانیداروں کی 15 دن
میں کارکردگی رپورٹ بنائیں۔
جو ایس ایچ او جرائم پر کنٹرول نہیں
کر پار ہا،، اس کو فارغ کردیں۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ
جیل سے بھی کچھ گینگ آپریٹ ہوتے ہیں۔
اس تناظر میں جیل میں بھی آپریشن کرنے کا
فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں نشے کے عادی
افراد کو بحالی سینٹر منتقل کرنے کا بھی فیصلہ
ہوا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا اس طرح
وہ مجرمانہ سرگرمیاں نہیں کر سکیں گے۔بار بار جرائم کرنے والے نشے کے عادی
مجرموں کی ای۔ٹیگنگ کا حکم
دے دیا۔کرمنلز کی ضمانت کو
دشواربنانے کے لئے ضروری قانون سازی کا بھی
فیصلہ ہوا۔ وزیر اعلی نے سیف سٹی پروجیکٹ کے ٹینڈر
کے مرحلے کو تیز کرنے کی ہدایت بھی کی ۔