اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہاہےکہ بین الاقوامی موسمیاتی پاکستان کانفرنس 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں منعقد ہوگی

عمران عمران

ترجمان دفترخارجہ نے کہاکہ وزیر اعظم شہباز شریف 9 جنوری کو جنیوا میں اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے ساتھ مشترکہ میزبانی کریں گے، حالیہ تباہ کن سیلابوں کے بعد کانفرنس تعمیر نو کے لیے پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کو ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گی، ملک اس وقت ریسکیو اور ریلیف کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے اہم کام کی طرف بڑھ رہا ہے، انکا کہناتھاکہ وزیراعظم اور اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ بھی کریں گے،

کانفرنس میں وزیر اعظم متاثرہ آبادی کی بحالی اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے پاکستان کے وژن کا خاکہ پیش کریں گے

بھارتی وزارت خارجہ کے ریمارکس کو مسترد کرتے ہیں ،

بھارت عالمی برداری کو اینٹی پاکستان پراپیگنڈے سے گمراہ کر رہا ہے،

بھارت دوسروں پر انگلی اٹھانے کے بجائے ریاستی دہشت گردی ترک کرے،

مقبوضہ کشمیر میں سال 2022 کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا، بھارتی فورسز نے 70 سے زائد کشمیریوں کو حراست کے دوران شہید کیا۔