پاکستانی خواتین دیگر شعبوں کی طرح کوکنگ میں بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کررہی ہیں، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی

جیوتی مہیشوری جیوتی مہیشوری

پاکستانی خواتین دیگر شعبوں کی طرح کوکنگ میں بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کررہی ہیں، صوبائی وزیر شاہینہ شیر علی



خواتین شیفس نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ہمارے روایتی کھانوں کے ذائقے بھی دنیا کو متعارف کروارہی ہیں، شاہینہ شیر علی



صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی کا ایٹ پاکستان کلنری گلڈ کے پرینیورشپ پروگرام سے خطاب


 صوبائی وزیر ترقی نسواں سندھ شاہینہ شیر علی نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین دیگر شعبوں کی طرح کوکنگ میں بھی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کررہی ہیں، خواتین شیفس نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ہمارے روایتی کھانوں کے ذائقے بھی دنیا کو متعارف کرواکر خوب داد وصول کررہی ہیں۔ ا


ن خیالات کا اظہار انھوں نے ایٹ پاکستان کلنری گلڈ کے پرینیورشپ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شاہینہ شیر علی نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط کرنے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح کلنری شعبے میں تربیت، برانڈنگ، بزنس اسکلز اور پیشہ ورانہ مواقع فراہم کرنا سندھ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔


انہوں نے منتظمین کی جانب سے فوڈ پرینیورشپ پروگرام کے آغاز کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ قدم خواتین کو آزادانہ کاروباری مواقع اور معاشی خودمختاری کے حصول میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب میں ملک بھر کے نامور شیفس، کلنری ماہرین و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔