کراچی اسٹیل ٹاون میں پولیس کا ڈکیت گینگ سے مقابلہ۔چار زخمی ڈاکووں سمیت پانچ ملزمان گرفتار۔ دو ملزم فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی ملیر کےمطابق اسٹیل ٹاون سومار گوٹھ میں پولیس کا ڈکیت گینگ سے آمنا سامنا ہوا۔دوطرفہ فائرنگ کے بعد چار زخمی ڈاکووں سمیت پانچ ملزم پکڑے گئے۔ گرفتار ڈاکووں کے قبضے سے پانچ پستول اور لوٹی ہوئی رقم پندرہ لاکھ روپے برآمد ہوئے ۔ زخمی ڈاکووں کو طبی امداد کے لئے جناح اسپتا ل منتقل کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے ڈکیت گینگ نے چھ فروری کو گلشن حدید میں واردات کے دوران سینتالیس لاکھ روپے لوٹے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے شاہ لطیف ٹاؤن، بلدیہ ٹاؤن، سعید آباد، اورنگی ٹاؤن سمیت شہر کے دیگر علاقوں میں وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔