کراچی فضائی آلودگی میں دنیا بھر میں بازی لے گیا۔
ائرکوالٹی انڈیکس دو سو نواسی پر پہنچ گیا۔
کراچی والوں کے لئے ایک نئی مشکل ،، سانس لینے کے لئے صاف ستھرا ماحول بھی میسر نہیں
کراچی ائرکوالٹی انڈیکس پر دوسو نواسی کے ساتھ دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار پایا ہے۔ ماہرین نے شہر کی ہوا سانس لینے کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دے دی ۔
کہتے ہیں شہری فضائی آلودگی سے بچنے کے لئے ماسک کا استعمال کریں۔
ائرکوالٹی انڈیکس میں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کا دوسرا اور نیپال کا دارالحکومت کھٹمنڈو تیسرے نمبر پر ہے۔