وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہےکہ امریکی ٹیرف کے معاملے کو آسانی سے حل کرلیں گے۔ عالمی مالیاتی اداروں اور دوست ملکوں نے پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا ہے۔ہر شعبے کو ٹیکس دینا ہوگا ۔تنخواہ دار ٹیکس گزاروں کے لیے ٹیکس ریٹرن کا عمل آسان بنایا جائے گا۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے پاکستان کے معاشی استحکام کو سراہا ہے۔ کسی شعبے کو ٹیکس سے استثنی نہیں دیں
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گاڑیوں کی پراڈکشن بہترہوئی ہے۔ پہلی بارفرنیچرسیکٹرنےسعودی عرب کا فرنیچرایکسپورٹ کیا ہے۔سالانہ 2اعشاریہ 8ارب ڈالرزریکوڈک سےحاصل کیےجاسکتےہیں۔
قائم مقام صدرفیڈریشن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے کہا ہمارامطالبہ ہےکہ شرح سود کو مزید کم ہونا چاہئیے۔سب سےبڑا مسئلہ فیک انوائس کا ہے۔فکس ٹیکس کودوبارہ بحال اور اضافی ٹیکسوں کےمسئلہ کوختم کیا جائے۔