کراچی میں بارش کے بعد برساتی پانی جمع ہونے کے باعث شہر کے پانچ انڈر پاس تاحال بند ہیں۔ ملیر ندی میں طغیانی کی وجہ سے کورنگی کازوے کو دوسرے روز بھی ٹریفک کےلئے نہیں کھولا جاسکا۔
برساتی پانی کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے شہیدملت انڈر بائی پاس طارق روڈ اور ائرپورٹ کے نزدیک ڈرگ روڈ انڈر پاس ٹریفک کےلئے بند ہیں۔ناظم آباد نمبر ایک اور نمبر دو کے انڈر پاسز کے علاوہ سہراب گوٹھ کا انڈر بائی بھی برساتی پانی جمع ہونے کے سبب ٹریفک کی روانی معطل ہے۔ ددسری جانب برسات کے بعد ملیر ندی میں طغیانی برقرار ہے اور کورنگی کازوے دوسرے روز بھی ٹریفک کے لئے کھولا نہیں جاسکا۔ٹریفک کو قیوم آباد چورنگی سے بلوچ کالونی اور سی این جی کٹ سے گودام چورنگی بھیجا جارہا ہے۔ ٹریفک کو محمود آباد سے بذریعہ ایکسپریس وے قیوم آباد اور گودام چورنگی سے آئی ٹریفک کو قیوم آباد و شان چورنگی کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔