رہنما پی ٹی آئی شہزاد اعوان و دیگر کے خلاف شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد کا کیس

عرفان علی عرفان علی

رہنما پی ٹی آئی شہزاد اعوان و دیگر کے خلاف شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد کا کیس

 

 

 

 

رہنما پی ٹی آئی شہزاد اعوان و دیگر کے خلاف شہری کے گھر میں داخل ہوکر تشدد کا کیس۔ عدالت نے شریک ملزم کی حاضری سے استثنی کی درخواست  منظور کرلی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت میں  تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی شہزاد اعوان اور دیگر کے خلاف مقدمہ کی سماعت ہوئی۔ شریک ملزم عمران شاہ کی عدم حاضری کے باعث گواہ کا بیان قلمبند نہ ہو سکا۔ عدالت نے عمران شاہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی،، اور آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔مقدمے میں نامزد تمام ملزمان ضمانت پر رہا ہیں۔درخواست گزار کا الزام ہے کہ دو جولائی دوہزار انیس  کو ملک شہزاد اعوان اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ اس کے  گھر میں داخل ہوئے۔ اہلخانہ سے  بدتمیزی اور بیٹے پر تشدد کیا۔ ملزم نے پولیس شکایت واپس لینے کے لئے  اس دھمکیاں دیں۔