سونے کی فی تولہ قیمت میں چھ ہزار روپے سےزائدکی
کمی ہوگئی۔
انٹربینک میں ڈالر دو روپے تریسٹھ پیسےسستا ہوکر دوسوسینتیس روپےدو پیسے پر بند
ہوا۔
اسٹاک ایکس چینج اکتالیس ہزارایک سو اکیاون پوائنٹس
کی سطح پربندہوا۔
فی تولہ سونےکی قیمت میں چھ ہزار آٹھ سوروپےکی
کمی کےبعد فی تولہ قیمت ایک لاکھ تینتالیس ہزار تین سوروپےہوگئی۔
دس گرام
کی قیمت میں پانچ ہزار آٹھ سو انتیس
روپے کمی کےبعد ایک لاکھ بائیس ہزار آٹھ سو ستاون روپے ہوگئی۔
ڈالر کی قیمت میں آج آغاز سے ہی کمی دیکھنے میں آئی۔
انٹربینک میں شروع میں ڈالر چھ پیسے سستا ہوکر دوسو انتالیس روپے پینسٹھ پیسے پر آگیا۔
جس کےبعد انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 63 پیسے سے
کم ہوکرڈالر دو سو سینتیس روپے 2 پیسے
پربندہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ہنڈریڈ انڈیکس پانچ سو اکتیس پوائنٹس اضافےسےاکتالیس ہزارایک سو اکیاون پوائنٹس کی سطح پربندہوا۔