فی تولہ سونا ساڑھے نو ہزار روپے سستا ہوگیا

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 فی تولہ سونا ساڑھے نو ہزار روپے  سستا ہوگیا


 سونے کی قیمت میں کمی۔ فی تولہ سونا ساڑھے نو ہزار روپے  سستا ہوگیا۔


فی تولہ سونا نو ہزار، پانچ سو روپے کمی کے بعد چار لاکھ، چورانوے ہزار، چھ سو باسٹھ روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت آٹھ ہزار، ایک سو پینتالیس روپے کمی سے چار لاکھ، چوبیس ہزار، بانوے روپے ہوگئی۔ گزشتہ روز فی تولہ سونا  پندرہ ہزار، سات سو روپے اضافے کے بعد پانچ لاکھ، چار ہزار، ایک سو باسٹھ روپے  پر بند ہوا تھا۔