سندھ میں سیلاب متاثرین میں مزید چھتر ہزار سےز ائد راشن
بیگ، پینتیس ہزار جیری کینس اور نو ہزار مویشی مچھر دانیاں تقسیم کی گئیں۔
وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن
کے مطابق سیلا ب متاثرین میں اب تک اٹھارہ
لاکھ سے زائد راشن بیگ، چھ لاکھ سے زائد خیمے،
پانچ لاکھ اکتالیس ہزار پلاسٹک
ترپال تقسیم کئے گئے۔
متاثرین
کو بتیس لاکھ سے زائد مچھر دانیاں، آٹھ لاکھ
لیٹر سے زائد منرل واٹر اورایک لاکھ سے زائد جیری کینز بھی فراہم کئے گئے۔
صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ اس وقت ریلیف کیمپس میں ایک لاکھ پچانوے ہزار متاثرین موجود ہیں۔
ان میں اکتالیس ہزار سے زائد بچے اور اڑتیس ہزار سے
زائد خواتین شامل ہیں۔