تہران: ایرانی نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے ایران میں زمینی فوج اتاری تو اسے ایک اور ویتنام کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا کہ وہ ویتنام کی جنگ کی تاریخ کا مطالعہ کریں۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ایران جتنی دیر ضرورت پڑی لڑنے کے لیے تیار ہے اور اس وقت ایران کی توجہ کسی سفارتی حل پر نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای صحت مند ہیں اور تمام معاملات کی نگرانی کر رہے ہیں۔