کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اہم اجلاس

عرفان علی عرفان علی

 کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اہم اجلاس


کراچی میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی زیر صدارت محکمہ اسکول ایجوکیشن کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اساتذہ کی بھرتیوں، اسکول اپگریڈیشن اور لائسنسنگ سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔۔۔


محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رواں ماہ ٹیچرز لائسنس ٹیسٹ پاس کرنے والے 620 امیدواروں کو ٹیچنگ لائسنس جاری کیے جائیں گے۔۔۔ ان امیدواروں کو گریڈ 16 میں ایلیمنٹری اسکول ٹیچر کے طور پر تعینات یا پروموٹ کیا جائے گا۔۔۔وزیر تعلیم سردار علی شاہ نے اسکول اپگریڈیشن پالیسی کے پہلے مرحلے میں 3 ہزار سے زائد پرائمری اسکولز کو مڈل لیول پر اپ گریڈ کرنے کی ہدایت جاری کی۔۔۔ منصوبے کے تحت سندھ کے 10 ہزار اسکولز کو پوسٹ پرائمری سطح پر لایا جائے گا جس سے 8 سے 10 لاکھ طلبہ کو فائدہ پہنچے گا۔۔۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 30جون 2025 تک 93 ہزار سے زائد اساتذہ کو آفر لیٹرز جاری کیے جا چکے ہیں۔۔۔ وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ نئے اساتذہ کی تنخواہوں کا ڈیٹا جلد مکمل کیا جائے اور کسی بھی اسکول کو اساتذہ کی کمی کے باعث بند نہ ہونے دیا جائے۔۔۔ سردار علی شاہ نے مانیٹرنگ اسسٹنٹ، سب انجنیئرز، الیکٹریکل انجنیئرز اور ارلی چائلڈ ٹیچرز کی بھرتیوں کے عمل کو جلد مکمل کرنے اور کلسٹر پالیسی کے فوری نفاذ کی بھی ہدایت کی۔۔۔