ترلائی کلاں خودکش حملے کی مذمت، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ

عمران عمران

  ترلائی کلاں خودکش حملے کی مذمت، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ



ترلائی کلاں خودکش حملے کی مذمت، دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری: وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ  


وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ نے ترلائی کلاں خودکش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانیت سوز واقعہ پورے ملک کے لیے دکھ کا باعث ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، ان کا مقصد صرف انتشار پھیلانا ہے۔  


عطا تارڑ نے کہا کہ عبادت گاہوں کی سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ملک میں فرقہ واریت و نفرت کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ترلائی دھماکے کے ذمہ داروں کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا اور دہشت گردوں کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جا رہا ہے۔  


وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ اصل مقصد دہشت گردوں کا جڑ سے خاتمہ ہے۔ سیکیورٹی معاملات پر وزیرِ داخلہ سے بھی بات ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند کوڑیوں کی خاطر خون بہانے والوں کا کوئی دین نہیں، ہم امن کا پیغام لے کر نکلے ہیں۔