سندھ فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام 20 رکنی سائینٹیفک پینل کا پہلا اجلاس کراچی میں انعقاد

عمران عمران

سندھ فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام 20 رکنی سائینٹیفک پینل کا پہلا اجلاس کراچی میں انعقاد

سندھ فوڈ اتھارٹی کے زیر انتظام 20 رکنی سائینٹیفک پینل کا پہلا اجلاس کراچی میں انعقاد کیاگیا ۔ؕ

اجلاس میں پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان فوڈ اتھارٹیز کے نمائندوں کی شرکت۔

اجلاس میں مختلف جامعات کے فوڈ ماہرین اور تیل و گھی کی صنعت کے نمائندے بھی شامل ہے۔

اجلاس میں فوڈ انڈسٹری کے اسٹینڈرڈز اور تکنیکی پہلوؤں پر ماہرین کی مشاورت

پینل غذائی تحفظ اور معیار کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات کو فروغ دے گا

سائینٹیفک پینل جدید تحقیق کی روشنی میں فوڈ انڈسٹری کے لیے پالیسی اور معیارات مرتب کرے گا۔

سائینٹیفک پینل کی سفارشات پر عمل درآمد سے صارفین کو صحت بخش خوراک فراہم ہوگی۔

  ڈائریکٹر جنرل سندھ فوڈ اتھارٹی مزمل حسین ہالیپوٹو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ

سائینٹیفک پینل کا قیام آئل اور گھی کے شعبے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ 

بار بار ایک ہی آئل کا استعمال کیا جاتا ہے جس کی روک تھام کے لیے ہم کام کر رہے ہیں۔ 

سائینٹیفک پینل کا قیام خوراک کی صحت و سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پینل کی سفارشات صنعت میں بہتری اور صارفین کی حفاظت کے لیے رہنما ثابت ہوں گی۔ 

سندھ فوڈ اتھارٹی اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے مابین فوڈ فورٹیفکیشن کے پر معائدہ ہوا ہے 

ورلڈ فوڈ پروگرام کے ساتھ صوبے کے 8 اضلاع میں فوڈ فورٹی فیکیشن کو یقینی بنائیں گے۔ 

ان 8 اضلاع میں آٹے میں غذائی اجزاء کے خاص تناسب کو چیک کریں گے۔ 

خوراک میں ضروری غذائی اجزاء کے عدم تناسب او رنیوٹریشن کی کمی سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ 


مارکیٹ میں کھلا کھانے کا آئل فروخت ہوتا ہے، جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔