چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول
بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ
مہنگائی کی آگ کے شعلوں کو ہوا دینے
کے مترادف قرار دے دیا
بلاول بھٹو کا بیان میں کہنا
ہے کہ عوام تاریخی مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔ معیشت برباد کرنے کے بعد پی ٹی
آئی حکومت کے لیئے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس و محصولات آمدنی کا اہم ذریعہ ہیں۔عمران
خان حکومت میں عوام ریلیف اور کسی اچھی خبر سننے کے لیئے ترس گئے ہیں۔ چئیرمین پیپلز
پارٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے اپنا تین سالہ دورِ اقتدار صرف عوام کا تیل
نکالنے میں ضائع کردیا۔فائدہ صرف اے ٹی ایمز
کا ہوا ہے۔ عمران خان وسیع تر قومی مفاد میں ایک اور یوٹرن لیں ،،، اور اپنی پالیسیوں
کو ایک سو اسی ڈگری پر موڑ دیں۔ بلاول
بھٹو نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ اور عائد اضافی ٹیکس و محصولات واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔