کراچی پولیس نے پسند کی شادی کرنے پر نوجوان جوڑےکے قتل کی گتھی سلجھانے کا دعویٰ کردیا۔پنجاب میں موجود مقتولہ کا بھائی کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار۔مقتول نوجوان کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے ملزم وقاص نے قریبی دوست احتشام کی مدد سے بہن اور بہنوئی کو قتل کرانے کا اعتراف کرلیا ہے۔ پولیس کو مرکزی ملزم احتشام کی تلاش ہے۔ملزموں کو تحویل میں لینے کے لئے کراچی پولیس پنجاب پہنچ چکی ہے۔دوسری جانب مقتول نوجوان ساجد کے لواحقین نے کراچی میں سرد خانہ سے میت وصول کرلی۔ میڈیا سے گفتگو میں والد نے بتایا کہ ملزموں نے پنجاب میں ہمارے گھر کو بھی آگ لگائی، کہا جان بچاکر کراچی آئے تو یہاں بیٹے کو قتل کردیا گیا۔ جاں بحق نوجوان ساجد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد کراچی کے محمد شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا جبکہ اہلیہ ثناء کی میت وصولی کے لئے تاحال کسی نے کراچی پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔، نوبیاہتا جوڑے کی گولیاں لگی لاشیں اٹھائیس جولائی کی صبح کلفٹن چائنہ پورٹ کے قریب سے ملی تھیں۔