دعا منگی اغواء کیس میں قیدی کے فرار کا معاملہ

عمران عمران

دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی کے فرار کا معاملہ

دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی کے فرار کا معاملہ۔ پولیس نے مفرور اے ایس آئی خالد کو گرفتار کرلیا۔عدالت نے  دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔

کراچی میں دعا منگی اغواء کیس میں  قیدی کے فرار کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔پولیس نے کیس میں مدعی مفرور اے ایس آئی خالد کو گرفتار کرکے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی  عدالت میں  پیش کردیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم خالد کی ہدایت پر ہیڈ کانسٹیبل نوید مفرور کو لے کر آتے تھے۔ ملزم خالد،، خود کو بچانے کے لیے مدعی بن گیا تھا۔ ملزم  اے ایس آئی  نے پولیس کے سامنے اقرار جرم  کرلیا  ہے۔ متن مقدمہ  کے مطابق پولیس اہلکار ،،ملزم زوہیب قریشی کو عدالت سے پرائیوٹ گاڑی میں جیل لےکر جا رہے تھے۔ملزم نے طارق روڈ سے شاپنگ کرنے کا کہا ،،تو اہلکار اسے  مال لے گئے۔ملزم  وہاں سے  پولیس اہلکار کو جھانسہ دے کرفرار ہوگیا تھا۔ عدالت نے ملزم خالد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔