کراچی میں دس جنوری سے تمام اسی گرین لائن بسیں اور بائیس اسٹیشنز فعال ہوجائیں گے۔

عمران عمران

کراچی میں  دس جنوری سے تمام اسی   گرین لائن بسیں اور  بائیس اسٹیشنز فعال ہوجائیں گے۔

کراچی میں  دس جنوری سے تمام اسی   گرین لائن بسیں اور  بائیس اسٹیشنز فعال ہوجائیں گے۔ 

سندھ انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی  نے اعلامئے میں کہا ہے کہ سرجانی عبداللہ چوک سے نمائش چورنگی   تمام بائیس  بس اسٹشنز کو مکمل کرلیاگیا ہے۔ دس جنوری سے  تمام اسی گرین لائن بسیں فعال ہوجائیں گی۔ بسیں  صبح سات سے رات دس  بجے تک چلیں گی ۔ سندھ انفرااسٹرکچرڈویلپمنٹ کمپنی   کا کہنا ہے کہ لسبیلہ سمیت کچھ اسٹیشنز پر  برقی  سیڑھیاں  تاحال خراب ہیں۔بیرون ملک سے  ایسکیلیٹر ز کی آمدمیں   ایک ماہ  کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ پندرہ روز سے گیارہ  اسٹیشنز  پر بیس   بسیں چار  گھنٹے چل رہی ہیں۔