صوبائی الیکشن
کمشنرکا کہنا ہے سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ نشست پر انتخاب کےچھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی
جمع کرائے ہیں۔ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوں
گے۔
فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن
آف پاکستان کو خط ارسال کردیا ہے۔۔
سندھ سے سینیٹ کی ٹیکنوکریٹ
نشست پر انتخاب کے لئے آخری روز چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع
کرائے۔ آخری روز پیپلز پارٹی کی جانب
سے ڈاکٹر خالدہ میندھرو ،ڈاکٹر کریم خواجہ
، عبد الرزاق شیخ اور پی ٹی آئی
کے نورالحق قریشی نے
کاغذات نامزدگی فائل کئے۔
صوبائی الیکشن
کمشنروریٹرننگ افسر برائے سینٹ الیکشن
اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے مجموعی
طور پر چھ امیدواروں نے کاغذات جمع
کرائے۔ پولنگ چھ جولائی کو ہوگی۔
صوبائی الیکشن
کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن وقت پر ہوں گے۔
تمام انتظامات مکمل ہیں ۔فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن
آف پاکستان کو خط ارسال کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن
سندھ نے
فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے
جبکہ محکمہ داخلہ نے بھی وفاقی وزارت
داخلہ کو اس حوالے سے مراسلہ بھجوا دیا۔