کراچی میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال۔

کراچی میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کا برا حال۔

مختلف علاقوں میں  تین سے دس گھنٹے تک بجلی معطل رہتی ہے

کراچی میں دن  ہو یا رات بجلی کی آنکھ  مچولی کا سلسلہ جار ی ہے۔

لوڈشیڈنگ سے مستثنی اور غیرمستثنی  میں رات گئے تین سے چار  گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

 سرجانی ٹاؤن ، لیاری ،بلدیہ ، لانڈھی اور کیماڑی کے علاقوں  میں  یومیہ دس  گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

 گلستان جوہر ، گلشن اقبال ، پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی ، کلفٹن اور ڈیفنس کے علاقوں میں آٹھ  گھنٹے بجلی معطل رہتی ہے۔

نیو کراچی ، نارتھ کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، ایف بی ایریا میں چھ سے آٹھ   گھنٹے  بجلی کی بندش جاری ہے۔

شہر میں بجلی کی طلب اور دستیابی  کتنی ہے۔کے الیکٹرک کے پاور پلانٹس کتنی بجلی کی پیداوار کر رہے ہیں۔

ترجمان کے الیکٹرک نے  موقف دینے سے انکار کردیا۔