سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سابق رکن قومی اسمبلی محمود مولوی کے درمیان اہم ملاقات دبئی میں ہوئی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً کراچی کے حالات پر تفصیلی گفتگو کی۔۔۔ملاقات میں پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا، اور متاثرہ عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔۔۔کراچی کے بڑھتے ہوئے بلدیاتی مسائل اور شہری مشکلات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کا کہنا تھا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔محمود مولوی نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے وفاق اور صوبائی حکومت کو مل کر کام کرنا ہوگا۔۔۔جبکہ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جماعتیں عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔۔۔