کراچی کے علاقےقیوم آبادمیں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ معصوم بچی کی جان لے گئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی  کے علاقےقیوم آبادمیں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ معصوم بچی کی جان لے گئی

کراچی  کے علاقےقیوم آبادمیں شادی کی خوشی میں ہوائی فائرنگ معصوم بچی کی جان لے گئی۔ گلی سے گزرتے دولہا کے دوستوں نے اندھا دھن  ہوائی فائرنگ کی توتیسری منزل پر موجود بچی فائرنگ کی زد میں آگئی ۔پولیس کا دعویٰ ہے کہ شادی کی تقریب میں فائرنگ پولیس اہلکار نے کی۔ جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بچی کے والد نے ملزم کو عبرتناک سزادینے کا مطالبہ کردیا ۔

کراچی کے علاقے قیوم آباد میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ  کی زد میں آکر۔ دوسرے گھر میں موجودسات سالہ بچی سعدیہ زخمی ہوگئی۔۔۔ جس کوتشویشناک حالت میں جناح  اسپتال منتقل  کیا گیا ۔ جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔

بچی کے اہلخانہ  کا کہنا ہے کہ ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے تاکہ پھر کبھی اس طرح کا واقعہ رونما نہ ہوسکے

ڈیفنس پولیس کا دعویٰ ہےکہ شادی کی تقریب میں فائرنگ پولیس اہلکار نے کی۔ فائرنگ میں ملوث اہلکار معین تھانہ سولجر بازار میں تعینات ہے۔ جس کوگرفتار کیا ۔اسپتال ذرائع کے مطابق بچی کو گولی گردن میں لگی تھی جو سر سے پار ہوگئی،پولیس نے ہوائی فائرنگ کے الزام میں دولہا کے دو بھائی حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔