کراچی میٹھادرمیں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد تین ملزم زخمی حالت میں گرفتار۔ ملزم بینکوں سے رقم لےکر نکلنے والے شہریوں کو لوٹنے اور خواتین سے زیور ات چھیننےمیں ملوث ہیں۔
ایس ایس پی سٹی کےمطابق ملزموں کا ایک ساتھی بینک کے اندر بڑی رقم لے کر نکلنے والے شہریوں پر نظر رکھتا تھا،دیگر ساتھی باہر انتظار کرتے تھے۔جونہی شہری رقم لے کر بینک سے نکلتا تھا،، ملزم اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ پولیس کےمطابق ملزموں نے راہ چلتی خواتین سے زیورات لوٹنے اور دیگر اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا دعوی ہے ملزموں نے کئی شہریوں کو دوران واردات فائرنگ کرکے زخمی کیا۔ملزم ماضی میں بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔ ملزموں سے تین پستول اور دو موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئیں۔