وزیرکھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر کی قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید

عرفان علی عرفان علی

 وزیرکھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر کی قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید


وزیرکھیل سندھ سردارمحمد بخش مہر کی قومی کرکٹ ٹیم پر تنقید۔ کہتے ہیں کرکٹرز اگر حلوہ پوری، نہاری اور حلیم کھائیں گے تو کیسے کھیل پائیں گے۔


کراچی میں تقریب کے دوران صوبائی وزیر کھیل نے کہا پڑوسی ملک چیمپئنز ٹرافی لےگیا اور قومی ٹیم فائنل تک نہ پہنچ سکی۔قومی ٹیم کی کارکردگی پر پوری قوم مایوس ہے۔سردار محمد بخش مہر کا کہنا تھا کرکٹرز کو اپنی ڈائٹ اور نیوٹریشن پربھی کام کرنےکی ضرورت ہے۔ کرکٹ میرے دائرہ اختیار میں نہیں ہے لیکن اب مجھے ہی کرکٹ کے لئےکچھ کرنا پڑے گا۔ کھلاڑیوں کو پیغام ہے کہ فٹنس ہے تو سب کچھ ہے۔