کراچی،عرفان علی
کراچی میں ہونے والی بارش
کے بعد ملیر ندی میں پانی کا بہاؤ تیز ہو گیا ہے ۔۔ کاز وے اور کورنگی کراسنگ کے
راستے ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں ۔۔ شہری اس صورتحال سے پریشان نظر آتے ہیں
۔
ملیر ندی میں پانی بہاؤ تیز
ہوا ،، تو کورنگی اور لانڈھی کے صنعتی اور رہائشی علاقوں کو جوڑنے والے کازوے اور
کورنگی کراسنگ کے راستے بند ہو گئے ۔۔ مال بردار ٹرک تو پانی کی پروا نہ کرتے ہوئے
ندی کو عبور کر رہے ہیں لیکن موٹر سائیکل سوار افراد مشکل میں ہیں
صورتحال سے پریشان شہریوں
کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کرنے کا دعویٰ
تو کرتی ہیں لیکن ان راستوں پر پل تعمیر نہیں کرتیں
ضلعی حکومت کا کہنا ہے کہ
اگر مزید بارش نہ ہوئی تو کورنگی کراسنگ اور کازوے کے راستے آئندہ 24 گھنٹوں میں
کھول دیئے جائیں گے